مالی اِمداد واِسکیم برائے قلیل مدّتی مطالعات

قلیل مدّتی مطالعات کامنصوبہ اردو زبان کی تاریخ نویسی اور لسانی، ادبی و ثقافتی روایات کے مطالعات سے متعلق ہونا چاہئے۔ اِس مطالعہ کی ذیادہ سے ذیادہ میعاد ایک برس ہوگی جس میں خاطر خواہ مطالعہ اور رپورٹ کا تحریر کرنابھی شامل ہے۔ مطالعے کی دریافت کو مطالعہ مکمل ہو نے کے 15(پندرہ) دنوں کے اندر اندر جمع کرنا ہو گا۔ مندرجہ ذیل مدوں کے اِخراجات اِسکیم کے تحت شامل ہیں:

1۔ اکیڈمک اسسٹنٹ، دو افراد تک محدود

2۔حوالہ جاتی مواد کی خریداری،سفر،آفس اسسٹنٹ/کانٹی جینسی اور رپورٹ کی 200 تعداد کی اِشاعت۔غیرمنقولہ اِملاک مثلا آلہ جات/مشینیں،کرایہ وغیرہ کی رقم اِس اِسکیم کے تحت ادانہیں کی جائے گی

3۔ اِس اِسکیم کے تحت روپیے30,000/= تک کی 100% فیصد مالی اِمداد دی جائے گی

4۔ منظور شدہ اِمداد کواین سی پی یو ایل کے فیصلے کے مطابق قسط وار جاری کیا جائے گا۔ اِس کا اِنحصارپراجکٹ کی نوع اورترقّی پر ہوگا-

5۔ پرنسپل انوسٹی گیٹر آخری ادائیگی سے قبل چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ سے تصدیق شدہ کُل اِخراجات کا اکاﺅنٹس اور یوٹلائزیشن سرٹیفکیٹ جمع کرے۔

 

درخواست فارم برائے قلیل مدّتی مطالعات

ڈائریکٹر

قومی کاﺅنسل برائے فروغ اردو زبان

فروغ اردو بھون

FC-33/9 اِنسٹی ٹیوشنل ایریا

جسولا ، نئی دہلی۔110025

محترم

میں مالی اِمداد اِسکیم برائے قلیل مدّتی مطالعات کے تحت مالی اِمداد کے لئے درخواست دیتا /دیتی ہوں۔ تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

1۔قلیل مدّتی مطالعے کا مرکزی موضوع:

(برائے کرم الگ سے کاغذ/کاغذات منسلک کریں)

2۔ مطالعے کی اہمیت:

3۔ الگ کاغذ پر مطالعے کا خاکہ،منہج،طریقہ کار اور ڈاٹا کی نوع کی تفصیلات منسلک کریں

4۔ پیشہ ورانہ عملہ جو کہ اِس قلیل مدّتی پراجکٹ سے وابستہ ہو گا اُن کا/ کے نام،پیشہ ورانہ حیثیت اور پورا پتہ

5۔ اِسی طرح کا گزشتہ مطالعہ کسی فرد یا تنطیم نے اگر کیا ہے تو اُس کی پوری تفصیلات

(الگ سے کاغذ/کاغذات منسلک کیا جا سکتا ہے/ کئے جا سکتے ہیں)

6۔ مطالعے کی تخمینی مدّت اور رپورٹ کے شائع ہونے کی مدّت خطِ منظوری جاری ہو نے کی تاریخ سے ایک سال سے زیادہ تجاوز نہیں کرے گی۔

7۔ تخمینہ اِخراجات

 (i)اکیڈمک اسسٹنٹ کو اِعزازیہ (2 افراد تک محدود) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ii) سفر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(iii) آفس اسسٹنٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(iv) مطالعے رپورٹ کی اِشاعت (200تعداد) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کُل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دستخط

نام (جلی حروف میں)

پتہ

رابطہ نمبر

ای میل

مہر