مالی اِمداد اِسکیم برائے سیمینار/کانفرنس/ورکشاپ

1۔ رجسٹرڈ این جی اور اردو زبان سے متعلق لسانی، ثقافتی اور ثقافتی وراثت کے موضوعات پرسیمینار/ کانفرنس/ ورکشاپ کرنے کے لئے مالی اِمداد فراہم کی جائے گی

2۔ مالی اِمداد کی حد

(i) مقامی/ضلع سطحی سیمینار: روپیے 25,000 تک

(ii) صوبائی سطح کا سیمینار:روپیے 50,000تک

(iii) قومی سیمینار:روپیے 100,000تک

(iv) بین الاقوامی سیمینار: متعلقہ کمیٹی فیصلہ کرے گی

مندرجہ ذیل مدوں میں اِس اِسکیم کے تحت پیسہ دیا جائے گا:

(i) مقام کا کرایہ

(ii) شرکاءکو ٹی اے/ڈی اے، ٹرین کا دوسرے درجے کا اے سی کا کرایہ

(iii) مقالہ نگاروں کو اِعزازیہ روپیے1000/=@فی مقالہ۔

(iv) دیگر/کنٹی جینسی اِخراجات

رقم دو مساوی قسطوں میں جاری کی جائے گی۔ دوسری قسط وصول کنندہ اِدارے/تنظیم سے مباحثوں کی رپورٹ، حقیقی شرکاءکی فہرست اور یوٹلائزیشن سرٹیفکیٹ وصول ہونے پر جاری کی جائے گی۔

3۔ اہلیت

3.1۔ وہ رضا کار تنظیمیں/سوسائٹیز/خیراتی عطیات/ٹرسٹ جن کو درخواست کے وقت متعلقہ مرکزی یا صوبائی قوانین کے تحت رجسٹر ہوئے کم از کم 3(تین) برس یا اُس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہو وہ اِس اِسکیم کے تحت درخواست دے سکتی ہیں۔

3.2۔ رضا کار تنظیمیں/سوسائٹیز/خیراتی عطیات/ٹرسٹ حکومت کے این جی او پورٹلhttp//ngo.gov.in  پررجسٹرڈ ہونی چاہئے

درخواست فارم برائے مالی اِمداد اِسکیم سمینار /کانفرنس/ورکشاپ

قومی کاﺅنسل برائے فروغ اردو زبان

فروغ اردو بھون

FC-33/9 اِنسٹی ٹیوشنل ایریا

جسولا ، نئی دہلی۔110025

محترم

میں/ہم سیمینار /کانفرنس/ورکشاپ اِسکیم کے تحت سیمینار /کانفرنس/ورکشاپ کے لئے درخواست دیتا /دیتی ہوں/دیتے ہیں۔ تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ درخواست دہندہ کا پورا نام اور پتہ

(اگر اِسکالر تو اِسم نامہ/کوائف کی ایک کاپی منسلک کریں)

2۔ سیمینار/کانفرنس/ورکشاپ کے موضوع کے باری ایک تفصیلی نوٹ

(الگ سے کاغذ ت منسلک کریں)

3۔ مجوّزہ تاریخ اور مقام

4۔ تعدادِشرکا

(تمام شرکاءکی تفصیلی فہرست مع پیشہ ورانہ حیثیت، پورا پتہ اور ٹیلیفون/فیکس نمبر)

5۔ شرکاءکی تعداد

6۔ پیش ہو نے والے مقالات کی تعداد

7۔ تخمینہ اِخراجات

(i)۔ مقام کا کرایہ

(ii)۔ شرکاءکو ٹی اے/ڈی اے پچاس (50)تک محدود     

(iii)۔ مقالہ نگاروں کو اِعزازیہ         

(iv)۔ کنٹی جینسی

کُل:

8۔ مطلوبہ مالی امداد کی رقم

برائےاین جی او /رضاکار تنظیم/سوسائٹی/ٹرسٹ

1۔ این جی اوکا نام اور پورا پتہ

2۔ سربراہ کا نام ٹیلیفون نمبر/موبائل نمبر/فیکس/ای میل 

(a)3 رجسٹریشن نمبر مع تاریخ/سال اور رجسٹرڈ ہو نے کا ایکٹ

(رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی کاپی بھی منسلک کریں)

(b)۔www.ngo.india.gov.in  پرتخلیق ہوا یونک آئی ڈی نمبر

(یونک آئی ڈی نمبر کی کاپی منسلک کریں)

دستخط              

نام(جلی حروف میں)

پتہ