مالی امداد اِسکیم برائے پراجکٹس

قومی کونسل برائے فروغ ِاردو زبان مصنفین اور ماہرین کی رائے سے علمی پراجکٹس اور فیلڈ اِسٹڈی تفویض کر سکتی ہے۔ اِن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

(i)۔ حوالہ جاتی کتب بشول اِنسائکلوپیڈیا،علمی کتب،منتخبات کی ترتیب، کتابیات اور لُغات (ایک یا ایک سے زائد زبانوں میں) اور تشریحی تدوین۔

(ii)۔این سی پی یو ایل کے وضع کردہ فارمیٹ میں نادرمخطوطات کے توضیحی اِشاریہ

(iii)۔ اردو زبان, لسانیات،ادب،مطالعاتِ ہند،سماجیات اور ثقافتی موضوعات پر اصلی تحریریں

(iv)۔ قدیم مخطوطات کی اِشاعت مع یا بغیر ترجمے کے

 (v)۔ ایک ہندوستانی زبان سے دوسری ہندوستانی زبان میں دنیا کی کلاسکس کی نقلِ لفظی

(vi)۔ سائنس،آرٹس اور سماجی علوم میں عصری معنویت کی کتب           

(vii) تقابلی ادب    

(viii)۔ فروغِ اردو زبان سے متعلق دیگر سرگرمی

(ix)۔ علاقائی سروے(لسانی، ڈاٹابیس)           

2.         اہلیت     

(i)۔ رضاکارتنظیمیں/سوسائٹیز(متعلقہ مرکزی یا صوبائی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ) ۔علاوہ ازیں معروف اِسکالرس، ریسرچ اِسکالرس بھی اِس اِسکیم کے تحت درخواست دینے کے مجاز ہیں۔

(ii)۔ مرکزی/صوبائی حکومت کی قائم کردہ، سے رجسٹرڈ یا مالی اِمداد یافتہ وہ تنظیمیں جو فروغِ اردو کے سلسلے میں سرگرم ہیں بھی اِس اِسکیم کے تحت مجاز ہیں۔ یونیورسٹیاں بھی اُن پراجکٹس کے لئے درخواست دینے کی مجاز ہیں جن کو متعلقہ صوبائی حکومتوں یونی ورسٹی گرانٹس کمیشن سے مالی اِمداد حاصل نہیں ہے۔

 3۔ درخواست کی جمع:

(i)۔ اِمداد کے لئے درخواست پرنسپل اِنوسٹی گیٹر کے ذریعے مع ضروری کاغذات کے پرفارمہ پُر کر کے دی جا سکتی ہے۔

(ii)۔ اگرتجویز میں اِشا عت، اِشاعتِ ثانی یا پھر نظرِ ثانی شدہ اِشاعت شامل ہے تو درخواست کے ساتھ مخطوطہ/ مخطوطات کی فوٹو کاپی ضرور منسلک کریں۔ جبکہ درخواست دہندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے پاس ماسٹر کاپی محفوظ رکھے۔

(iii)۔ درخواست سال میں کبھی بھی دی جا سکتی ہے تا کہ متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش کی جا سکے۔

 4۔ گرانٹ کی شرائط:

گرانٹ وصول کنندہ پہلی قسط حاصل کرنے سے قبل مجوّزہ پرفارمے میں معاہدہ کرے گا/ گی کہ کام وقتِ مقرّرہ یا پھر این سی پی یو ایل  کے ذریعے متعیّن کردہ وقت میں مکمل ہو جائے گا۔ اور گرانٹ کو صرف اور صرف منظور شدہ مقصد ہی کے لئے اِستعمال کیا جائے گا۔

5۔اِن پراجکٹس پر مندرجہ ذیل مدوں میں مالی اِمداد دی جائے گی:

(i)۔اصلی تحریروں /ترجموں/تالیف/تدوین /اِندراج /مخطوطات کی بحالی/نقلِ لفظی وغیرہ کے لئے اِعزازیہ

(ii)۔ریسرچ اسسٹنٹ کے لئے اِعزازیہ

(iii)۔ سفری گرانٹ

(iv)۔ کنٹی جینسی بشمول اِسٹیشنری،ڈاک خرچ اور پراجکٹ کے لئے خریدی گیئں کتب

6۔ کونسل کے ذریعے متعیّن کردہ وقت میں پراجکٹ مکمل کرنا ہو گا۔ پراجکٹ کے دوران خریدی گئی کتب اور دیگرغیر مصدقہ اشیاءکو پراجکٹ کے اِختتام پر کونسل کو واپس کرنا ہو گا۔

7۔ گرانٹ اِن ایڈ کمیٹی پراجکٹ منظور کرے گی جس میںپراجکٹ پر ہو نے والے ممکنہ اِخراجات کی نشان دہی ہو گی۔ پراجکٹ کی ترقّی کے لحاظ سے وقتاً فوقتاً قسطوں میں ادائیگی ہو گی۔

8۔ پراجکٹ پر ہو نے والے تمام اِخراجات کا یوٹی لائزیشن سرٹیفکیٹ جس کی چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ نے تصدیق کی ہو پراجکٹ کے اِختتام مگر آخری قسط کی ادائیگی سے قبل داخل کرنا لازم ہے۔ جہاں کہیں بھی ضروری ہو وہاں ادائیگی کے لئے خطاط، پروف ریڈر، پریس، کاغذ تاجر،جلد ساز وغیرہ کے اصلی بل/واﺅچر/رسید منسلک کریں۔

9۔ آخری قسط کی ادائیگی یوٹی لائزیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد ہی ہو گی۔

10۔ پراجکٹ کے اِختتام پر مذکورہ مواد کو این سی پی یو ایل /مصنف شائع کرے گی/گا

درخواست فارم برائے پراجکٹ

قومی کاﺅنسل برائے فروغ اردو زبان

فروغ اردو بھون

FC-33/9 اِنسٹی ٹیوشنل ایریا

جسولا ، نئی دہلی۔110025

امرِمعلومہ: پراجکٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کے لئے مالی اِمداد کی درخواست،کی بابت

محترم

میں /ہم مندرجہ بالا امرِمعلومہ کے تحت درخواست دیتا/دیتی ہوں/دیتے ہیں۔ ضروری تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ پرنسپل اِنوسٹی گیٹر کا نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2۔رتبہ/حیثیت(آیا درخواست دہندہ تنظیم/اِدارہ کسی دوسری تنظیم یا فرد سے منسلک ہے)

(a)3۔تنظیم کا رجسٹریشن نمبر اور تاریخ (رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی کاپی منسلک کریں)

(b)۔www.ngo.india.gov.in پر تخلیق ہوا این جی او کا یونیک آئی ڈی نمبر

4۔ درخواست دہندہ کی تفصیلات:

(a) ۔ درخواست دہندہ تنظیم کا میدانِ عمل        

(میدانِ عمل سے متعلق تفصیلی نوٹ اور میمورنڈم آف ایسو سی ایشن کی کاپی بھی منسلک کریں)

(b)۔اِسم نامہ/کوائف(اگر درخواست دہندہ صرف فرد/افراد ہے/ہیں) کی کاپی منسلک کریں

5۔ مجوزہ پراجکٹ کی نوع، موضوع اورزبان (اگر مخطوطات ہیں تو الگ کاغذ پر مکمل تفصیلات مع موضوعاتی درجہ بندی کے منسلک کی جائیں)

(i)۔ شائع کی جانے والی جلدوں کی تعداد

(ii)۔ اگر کثیر جلدی پراجکٹ ہے تو اُن جلدوں کی تعداد جن کے لئے مالی اِمداددرکارہے

6۔ پراجکٹ کا موضوعاتی متن(الگ سے کاغذ منسلک کریں)

7۔ کیا پہلا اڈیشن /اِشاعتِ ثانی/ترجمہ ہے؟(اگر اِشاعتِ ثانی ہے تو پہلی اِشاعت کی تاریخ)

8۔ ترجمے کی اِشاعت کے لئے کاپی رائٹس کی کیفیت

9۔ تخمینہ اِخراجات کی تفصیلات

(i)۔ اِعزازیہ

(ii)۔ سفر

(iii)۔ کانٹی جینسی

(iv)۔ اشاعت پر خرچ مع تفصیلات

 کُل:

میں/ہم/ تصدیق کرتا /کرتی ہوں/کرتے ہیں کہ مندرجہ بالا تمام تفصیلات میرے علم کے مطابق بالکل صحیح اور درست ہیں

دستخط

نام (جلی حروف میں)

پتہ:

آفس مہر: