اِسکیم برائے تھوک خریداری کتب،جرائد،مجلات
قواعد:
1۔ اِس
اِسکیم کے تحت
مندرجہ ذیل
اقسام کی کتب
کو مالی تعاون
فراہم کیا
جائے گا:
1.1۔ حوالہ
جاتی
کتب،علمی کتب
، تنقید، منتخبات، کتابیات، لغات، ادب
اور کتب برائے
اطفال۔
1.2۔ نادرمخطوطاط
کے توضیحی
اِشاریہ
1.3۔ کسی
دوسری زبان
میں لکھی ہوئی
چیزوں کے لئے
خود سکھانے
والی چیزیں
1.4۔ لسانی،مطالعاتِ
ہند،معاشرتی،علم
البشر اور
ثقافتی
موضوعات پر
اصلی تحریریں
1.5۔قدیم
مخطوطات کی
تنقیدی تدوین
مع یا بغیر ترجمے
کے (ہندوستان
کی دیگر
زبانوں میں یا انگریزی میں)۔
1.6
(الف) ۔1.4میں درج
موضوعات پر
کسی بھی
ہندوستانی
زبان یا غیر
ملکی زبان میں
لکھی گئی کتاب
کا کسی دوسری
ہندوستانی
زبان یا
انگریزی میں
ترجمہ یا اشاعت۔
1.6
(ب) ۔ دیگر
زبانوں سے
ادبِ اطفال کا
اردو میں
ترجمہ۔
1.7۔ کلاسکس
کی ایک
ہندوستانی
زبان سے دوسری
زبان میں نقلِ
لفظی مع یا
بغیر ترجمے
کے۔
1.8۔ تیس
(30) برس یا اُس سے
قبل شائع ہو
نے والی کتب
جو کہ اب نا
پید ہیں اُن
کا نظرِ ثانی
شدہ ایڈیشن یا
اُن کی اِشاعت
ثانی۔
1.9۔ دیگرایسی
اِشاعت جس
کواِنفرادی
طور پر اردو زبان
،ادب و ثقافت
کے فروغ کی
غرض سے قبول
کیا گیا ہو۔
1.10۔ ایم۔
فل اور پی۔ ایچ۔
ڈی کے لئے
لکھے گئے
مقالات کو اِس
اِسکیم کے تحت
شامل نہیں کیا
گیا ہے۔
2۔ علاوہ
ازیں صوبوں سے
اِنعام یافتہ
کتب (نقد یا
توصیفی سند)
بھی اِس
اِسکیم کے تحت
شامل ہیں۔
3۔ گزشتہ
3(تین) برسوں
میں شائع شدہ
کتب بھی اِس
اِسکیم کے تحت
شامل ہیں۔
4۔
رجسٹرار آف
نیوز پیپرس آف
انڈیا میں
رجسٹرڈ اردو
زبان میں شائع
ہونے والے
رسائل و جرائد
جن کی تعداد
اشاعت کم از
کم 500 (پانچ سو)
کاپیاں ہو، کی
تھوک خریداری
اِس اِسکیم کے
تحت شامل ہے۔ اِن
کے علاوہ
اعلیٰ معیار
کے جرائد یا
ایک مخصوص
گوشئہ علم سے
متعلق جرائد
بھی اِس اِسکیم
کے تحت خریدے
جائیں گے۔
5۔ تدریسی،
ثقافتی اور
سائنسی
موضوعات کے
جرائد /رسائل
کو ترجیح دی
جائے گی۔
6۔ بشرطیکہ
درخواست دیتے
وقت جریدہ
گزشتہ 12(بارہ)
مہینوں سے
مسلسل شائع ہو
رہا ہو۔
1۔ایک
سال میں ایک
کتاب یا جریدے
کی زیادہ سے زیادہ
100 (سو) کاپیاں
خریدی جا سکتی
ہیں۔ کتاب کے
لئے زیادہ سے
زیادہ روپیے20,000 اور
جرائد/رسائل
کے لئے زیادہ
سے زیادہ
روپیے25,000 مختص
ہیں۔
2۔ اس
مقصد کے لئے
درخواست وہ
مصنفین/ایڈیٹرس/مترجمین/رضاکار
تنظیم/یونیورسٹی/غیرمنفعت
ناشرین/ٹرسٹ
جن کے پاس
کاپی رائٹس
ہوں وہ اپنی
درخواست
(ملحقہ فارم)
برا ہ ِراست
این سی پی یو
ایل (NCPUL) کو دیں۔ اِن
میں تجارتی
ناشرین شامل
نہیں ہیں۔ اِس
درخواست میں
کتاب/جریدے کی
دو کاپیاں بھی
ملحق ہوں۔ نہ
توکاپیاں
واپس کی جائیں
گی اور نہ اِن
کا شمارآرڈر
میں ہوگا۔
3۔ وہ
کتاب جس کو
کُل لاگت کی
کم از کم 25فیصد
رقم کی امداد
کسی
سرکاری،نیم
سرکاری یا خود
مختار ادارے
سے حاصل ہو
چکی ہو وہ اِس
اِسکیم کے تحت
شامل نہیں
ہوگی۔
4۔ ایک
مصنف کی ایک
مالی سال میں
صرف ایک ہی
کتاب خریدی
جائے گی۔
5۔ پہلے
سے خریدی ہوئی
کتب کی اِشاعت
ثانی دوبارہ
نہیں خریدے
جائیں گے۔ البتہ
نظرِثانی شدہ
ایڈیشن جن میں
خاطر خواہ ہذف
و اِضافے کئے
گئے ہوں وہ
اِس اِسکیم کے
تحت شامل ہیں۔
6۔ جب
کبھی بھی کتاب
کے منظور شدہ
تعدادکواین
سی پی یو یل کے
ذریعے خریدے
جانے کی بابت
فیصلے کی
اِطلاع مصنف
کو دی جائے تو
مصنف کو چاہیے
کہ وہ این سی
پی یو ایل کو اُن
کتب
خانوں/اِداروں
اور افراد کی
اور تعدادِ
کتاب کی بھی
فہرست این سی
پی یوایل کو
فراہم کریں
جہاں/جن کو وہ
کتاب جانی ہے۔
درخواست گزاربل
میں ڈاک رسید
(اصل) بھی
منسلک ہو تاکہ
ادائیگی کے
لئے کاروائی
شروع کی
جاسکے۔
درخواست
فارم برائے
تھوک
خرایداری
کتب/جرائد/مجلاّت
ڈائریکٹر
قومی
کاﺅنسل برائے
فروغ اردو
زبان
فروغ اردو
بھون
FC-33/9 اِنسٹی
ٹیوشنل ایریا
جسولا ،
نئی دہلی۔110025
محترم
میں تھوک
خریداری
اِسکیم برائے
کتب،جرائد،مجلاتکے
تحت
کتب/جرائد/مجلات
کی خریداری کے
لئے درخواست
دیتا /دیتی
ہوں۔ تفصیلات
مندرجہ ذیل
ہیں:
1۔ کتاب
/جریدے کانام:
2۔ والیوم
کا عدد/شمار
(اگر والیوم
ایک سے ذیادہ ہیں):
3۔مصنّف/مولّف
کا نام:
4۔
کتاب/جریدے کا
مرکزی موضوع
5۔تحریر
کی زبان
(a)6۔ سنِ
اِشاعت
(b)۔ جریدہ
کاسنِ تاسیس
(c)۔آیا
جریدہ آر این
آئی ( RNI) میںرجسٹرڈ
ہے
(d)۔ جریدے
کی شائع ہونے
والی کاپیوں
کی تعداد
7۔ آیا
یہ اصلی کام
ہے یا ترجمہ
8۔ اگر
یہ ترجمہ ہے
تو اصل
زبان/زبانوں
کی نشان دہی
کی جائے
9۔ اگر
یہ اِشاعتِ
ثانی/نظرِثانی
شدہ کتاب ہے
تو گزشتہ
اِشاعت/اِشاعتوں
کا سن/سنین
10۔ کتاب
پر درج قیمت
11۔
کتاب کے
پراڈکشن کی
کُل لاگت اور
تعداد
12۔ آیا
درخواست
دہندہ کتاب کا
/کی
مصنّف/مولف ناشر
ہے
13۔ جس
کے پاس کتاب کے
کاپی رائٹس ہیں
اُس کا پورا
نام اور پتہ
14۔ اگر
مصنّف کے
بجائے کسی اور
کے پاس کاپی
رائٹس ہیں تو
اُس کا پورا
نام اور پتہ
15۔ آیا
مرکزی شعبہ
تعلیم (یا
صوبائی/قومی
خطہ) نے کتاب
کی اِشاعت کے
لئے کسی قسم
کی مالی
اِمداد دی ہے؟
اگر ہاں تو
اُس کی
تفصیلات جیسے
مالی اِمداد کا
فیصد اور رقم
اور جاری کرنے
کی تاریخ۔ ساتھ
میںوزارت کا
متعلقہ خط بھی
منسلک کریں
16۔ آیا
مرکزی شعبہ
تعلیم (یا
صوبائی/قومی
خطہ) نے کتاب
خریدی ہے؟
اگر ہاں تواس
کی تفصیل جیسے
وزارت کا
متعلقہ خط اُس
کا عدد اور
تاریخ
دستخط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام(جلی
حروف
میں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پتہ۔۔۔۔۔۔۔۔
فون
نمبر۔۔۔۔۔۔
فیکس
نمبر۔۔۔۔۔
ای
میل۔۔۔۔۔
مہر۔۔۔۔۔