فنکشنل عربک اِسٹڈی مرکز قائم کرنے کی اِسکیم برائے دو سالہ ڈپلوما اِن فنکشنل عربک کورس

قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کے نزدیک کلاسیکی زبانوں کی بہت اہمیت ہے تاکہ ملک کی ثقافتی وراثت کا تحفظ ہو سکے۔لہٰذا عربی زبان کے فروغ اور ترقّی کے لئے بہت سے پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔رجسٹرڈ این جی او s /مدارس/اِداروں کو عربی زبان کے فروغ کے لئے مالی اِمداد دینے کے علاوہ کونسل نے 2002 سے دو سالہ فنکشنل عربک کا دو سالہ ڈپلوما کورس شروع کیا ہے تاکہ وہ طلبہ جو کہ روز مرّہ سطح پر عربی زبان بولنے اور اور لکھنے اور ترسیل میں کمزور ہیں اُن کے لئے متن اور منہج کے لحاظ سے جدید عربی کی تدریس مدارس میں کی جا سکے ۔اِس کورس کا بنیادی مقصد عربی کی تدریس میں مزید اِضافہ کرنا ہے اور ساتھ ہی طلبہ کو روز مرّہ کی سطح پرجدید عربی بولنے کاتجربہ دینا۔  7 )ساتواں) اور  8)آٹھواں) ماڈیول تجارت اور روز مرہ اِستعمال ہو نے والے خطوط کی بیناد پر تیار کئے گئے ہیں تاکہ طلبہ خطوط لکھنے میں اور تجارتی دنیا سے ترسیل کرنے میں مہارت حاصل کر لیں۔اِن دونوں ماڈیولوں کی مشقوں میں انگریزی مضامین کے ترجموں کی اچھی خاصی تعداد بھی شامل ہے۔اِس کورس کی مدد سے طلبہ اِمتیاز کی ایک سطح حاصل کرلیں گے اوردیگر غیر ملکی زبانوں کے طلبہ کے برابر آجائیںگے۔علاوہ ازیں یہ کورس عربی زبان کے طلبہ کے لئے روز گار کے مواقع بھی کھولے گا۔

اہلیت برائے فنکشنل عربی اِسٹڈی مرکز منظوری

تنظیم جو فنکشنل عربی اِسٹڈی مرکز کھولنے کی درخواست دے رہی ہے وہ مندرجہ ذیل شرائط پورا کرے:

1 ۔ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہواور کم از کم گزشتہ 3(تین) برسوں سے فعال ہو۔

2۔حکومت کے این جی او پورٹل http//ngo.india.gov.inپر رجسٹرڈ ہو نی چاہئے۔

3۔تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرم ہو

4۔مرکز میں کم از کم 25(پچیس) طلبہ کا اِندراج ہو۔

فنکشنل عر بی اِسٹڈی مرکزکے لئے بنیادی دھانچہ

1۔کورس چلانے کے لئے تقریباً 37.5مربّع میٹر کی جگہ۔

2۔ایک آفس مع متعلقہ سہولیات کے مثلاً بجلی، اِستنجہ خانہ (لڑکے اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ پینے کا پانی وغیرہ۔

3۔کلاس روم فرنیچر یعنی کم ازکم 25(پچیس) میزیں اورکرسیاں

4۔مدرّس کے لئے جگہ اور فرنیچر

5۔سفید/کالا بورڈ

 6۔صحیح مقام پر4X6فٹ کا سائن بورڈجس پر فنکشنل عربی اِسٹڈی مرکز کا این سی پی یو ایل  کی منظوری جلی حروف میں لکھ ا ہواور اِس کے علاوہ مندرجہ ذیل عبارت بھی لکھی ہو:

فنکشنل عربی اِسٹڈی مرکز

مالی اِمداد

قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان

وزارت برائے فروغِ انسانی وسائل،شعبہ اعلیٰ تعلیم، نئی دہلی

زیرِاہتمام

مدرسہ/این جی اواِدارے کا نام

7۔مندرجہ بالا سہولیا ت فراہم کرنے کے لئے این سی پی یو ایل کسی بھی قسم کا خرچہ ادا نہیں کرے گی۔

عربی اُستاذ کی اہلیت:

منظور شدہ اِدارے سے گریجویشن کی سطح پرعربی بحیثیت مضمون یا مساوی اور عربی و اردوزبانوں پر عبور۔

مدرّس/مدرّسین مندرجہ ذیل فرائض انجام دیں گے:

1۔وہ ایک ہفتے میں 60(ساٹھ) ۔60(ساٹھ) منٹ کی 3(تین)۔3(تین) کلاسیں لیں گے/گی۔

2۔ وہ جواب کی کاپی کی جانچ کر کےاین سی پی یو ایل کو ہر طالبِ علم کے حاصل کردہ نمبرات بھیجیں گے/گی۔

3۔وہ حاضری رجسٹر کو برقراررکھیں گے /گی اور جب ضرورت پڑے این سی پی یو ایل کے معائنہ افسر کے سامنے پیش کریں گے/گی۔

4۔وہ طلبہ کے ریکارڈ اور اُن کیجواب کی کاپی وغیرہ کے ذمّہ دار ہوں گے/گی۔

کورس کا ڈھانچہ

1۔کورس ہر سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔اِس کورس کی مدّت 2(دو) برس ہے۔اِس کورس میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہر سال فروری ماہ کی28تاریخ ہوتی ہے۔

2۔کورس دو برس میں 8(آٹھ) ماڈیول میں منقسم کیا گیا ہے۔4(چار)۔4(چار)ماڈیول۔2(دو) ماڈیول درسی کتاب کی شکل میں ہیں۔اِن میں ہر ایک کے ساتھ الگ الگ گائڈ بُک بھی ہیں۔

3۔ دو درسی کتب اور دو گائڈ بک پر مشتمل پہلے سے لیکر چوتھے ماڈیول اور دو Assignments)اِختبارات) جو کہ سالِ اوّل میں 2(دو) حصوں پر منقسم ہے اور سالِ دوم کا کورس میٹیریل جو کہ پانچویں سے لے کر آٹھویں ماڈیول پر مشتمل ہے آخرالذکر شکل میں فنکنشنل عربی اِسٹڈی مرکز پر روانہ کر دئیے جائیں گے۔

4۔آٹھوں ماڈیول بتدریج ایک دوسرے می ضم کرد ئیے جائیں گے۔

5۔ہر ماڈیول کی جانچ اِختبارات کی بنیاد پر ہوگا۔ یہ اِختبارات ایک سال میں4(چار)ہوں گے۔

6۔ہرسیشن کے اِختتام پر ایک آخری تحریری اِمتحان ہو گا۔

7۔ڈپلوما صرف اُنہیں کوتفویض کیا جائے گاجو کامیابی کے ساتھ آٹھوں ماڈیول مکمّل کریں گے اور آخری تحریری اِمتحان بھی پاس کریں گے۔

فیس ڈھانچہ

مرکز فی طالب علم کونسل کو روپیے 200/=ادا کرے گا۔

داخلے کے لئے اہلیت:

1۔و ہ طلبہ جو عربی زبان لکھنا پڑھنا جانت ہوں اور کی بھی سمجھ رکھتے ہوں اِس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں

2۔اِس کورس میں داخلہ لینے کے لئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

3۔طالب علم کی تعلیمی لیاقت لازماً ہائی اِسکول( 10( پاس یا مساوی ہو۔(ترجیحی(

مالی اِمداد کی حد

1۔جزو وقتی عربی مدرس کا اِعزازیہ روپیے  3500/=ماہانہ۔25(پچیس) سے 50(پچاس)طلبہ کے لئے ایک مُدرِِّس،51(اِکیاون) سے100(سو)طلبہ کے لئے 2(دو) مدرس اور 100(سو) سے زائد طلبہ کے لئے 3(تین) مدرس

2۔چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ کی فیس،اِسٹیشنری،ڈاک خرچ، بجلی، پانی،فون وغیرہ کے لئے روپیے700/=ماہانہ۔

3۔اُس اِسٹڈی سینٹر جس میں 100(سو) سے زائد طلبہ کا اِندراج ہو اُس کے ریکارڈ کیپرکو اِعزازیہ روپیے 500/= ماہانہ

  درخواست دہندہ تنظیم/سوسائٹی /این جی او ہر حال میں این سی پی یو ایل کے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی کورا چلائے گی۔اگر اِن ہدایات کی ذرا سا بھی اِنحراف کیا گیا تو این سی پی یو ایل مرکز کی منظوری ختم کر سکتی ہے۔مرکز طلبہ کے جسٹریشن سے پیدا ہو نے والی تمام قانونی پیچیدگیوںخودہی ذمہ دار ہو گا۔

نوٹ: اِس اِسکیم کے تحت اِمدا د2(دو) برس دی جائے گی بشرطیکہ فنکشنل عربی اِسٹڈی مرکز اِطمینان بخش طریقے پر کام کر رہا ہو۔مزید یہ کہ کسی خاص مالی سال میں مفوّضہ فنڈ کے مطابق مرکز کی مالی اِمداد میں بغیر کسی پیش گی اِطلاع کے تخفیف کی جا سکتی ہے۔کسی بھی قسم کی مالی ذمہ داری اگلے مالی سال میں نہیں لے جائی جا سکتی۔