شعبہ فروغ کتب و فروخت

کتاب میلہ

   قومی اردو کونسل ملک کے مختلف صوبوں کی راجدھانیوں میں اب تک گیارہ کل ہند اردو کتاب میلے منعقد کر چکی ہے جن میں ہندوستان بھر کے اردو ناشرین نے شرکت کی۔ اس نوعیت کا بارھواں کلہنداردو کتاب میلہ دسمبر2010 ریاست کرناٹک کی راجدھانی بنگلورمیں منعقد کیا جارہا ہے۔ اپنی مطبوعات کو وسیع تر عوامی حلقوں تک پہنچانے کے لےے کونسل نے ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والے قومی کتاب میلوں میں بھی شرکت کی ہے۔ اب قومی اردو کونسل اپنی موبائل وین کے ذریعے ملک کے ان تمام شہروں اور قصبوں تک اپنی مطبوعات پہنچا رہی ہے جہاں اردو آبادی موجود ہے۔ موبائل وین اب تک اترپردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرکے بیشتر اردو آبادی والے اضلاع کا دورہ کرچکی ہے۔