کورسز
قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے لےے سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں کونسل کی کوششوں کے مثبت اثرات ملک بھر میں دیکھنے میں آرہے ہیں۔ کونسل جو کام کر رہی ہے ان میںسے چند یہ ہیں :
CABA-MDTP -1
کمپیوٹر اپلیکیشن،بزنس اکاونٹنگ اینڈ ملٹی لنگول ڈی ٹی پی (CABA-MDTP) کا ایک سالہ ڈپلومہ کورس1999سے ملک گیر سطح پر جاری ہے، جس کے358 مراکز26صوبوں کے184ضلعوں میں ہیں جہاں نئی اردو داں نسل کے 69683 طالب علموں(جن میں 28670 لڑکیاں شامل ہیں) نے تربیت حاصل کی ہے ۔اس کورس کا مقصد اردو داں طبقے کو نئے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کا حصہ بنانا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کورس کے ذریعے طالب علم CCC، CABA-MDTP اور 'O'Level سرٹیفیکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔