فاصلاتی تعلیم

عربی/ فارسی کے فروغ سے متعلق سرگرمیاں

n ہندوستان کی مشترکہ تہذیب و ثقافت کے فروغ میں عربی اور فارسی کے تاریخی رول کو نظر میں رکھتے ہوئے قومی اردو کونسل ان زبانو ں کی ترویج و ترقی کے لےے بھی کوشاں ہے۔ کونسل مختلف مکاتب و مدارس کے جزوقتی اساتذہ کی تنخواہ اور علمی و ادبی کاموں کے لےے مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔ کونسل کی طرف سے فنکشنل عربی کا دو سالہ ڈپلوما کورس اپریل 2002 میں شروع کیا گیا جو کامیابی سے جاری ہے۔ کونسل نے ملک کے طول و عرض میںاس کورس کے260 اسٹڈی سینٹر قائم کےے ہیںجن میں طالب علموں کی تعداد14298 (لڑکے 9059 اور لڑکیاں 5239)ہے۔ ان اسٹڈی سینٹروں میں کنٹیکٹ کلاس(Contact Class)کی سہولت بھی موجود ہے۔ 2007-08 سے ایک نیا کورس ’عربی زبان میں یک سالہ سرٹیفیکٹ‘ شروع کیا گیا ہے جس کے 231 اسٹڈی سینٹر21 صوبوں کے 145 ضلعوں میں قائم ہیں۔ان میں کل طالب علموں کی تعداد 11252 ( لڑکے 6481 ہے اور لڑکیاں 4771)ہے۔

قومی اردو کونسل اردو کتابوں اور رسائل کے علاوہ عربی اور فارسی کی کتابوں اور رسائل کی بھی یک مشت خریداری کرتی ہے۔ یہ کتابیں اور رسالے ملک کی تقریباً 400 لائبریریوں کو تحفتہً تقسیم کےے جاتے ہیں۔