تعارف

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا قیام نویں پنج سالہ منصوبے کے دوران وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے تحت محکمہ تعلیم میں عمل آیا- کاؤنسل نے تدریسی اور انتظامی امور کا آغاز یکم اپریل 1996 سے کیا- حکومت ہند نے کاؤنسل کو قومی رابطہ کار ادارہ کا درجہ تفویض کیا- فی الحال وزارت برائے فروغ انسانی وسائل، حکومت ہند کے تحت عمل پیرا ہے اور اس کی حیثیت ایک اہم ادارے کی ہے جس کا نصب العین اردو زبان کا فروغ اور اردو کی قومی دھارے سے جوڑنا ہے-

مقاصد

کونسل کے وسیع مقاصد مندرجہ ذیل ہیں-

  • اردوزبان کو فروغ دینا اور اس کی ترویج و توسیع کے لیے فضا ہموار کرنا-
  • ایسے اقدام کرنا جن سے اردو زبان میں سا ئنسی اور ٹیکنالوجیکل ترقیات کے علوم کی توسیع ہو اور ایسے اعمال و افکار کو بڑھاوا ملے جواردو ‌زبان کو جدید علوم سے ہم آہن‍گ کرسکیں-
  • حکومت ہند کو اردو زبان و تعلیم سے متعلق معاملات کے بارے میں صلاح و مشورے دینا-
  • اردو زبان کے فروغ کے لیے مزید ایسے اقدام کرنا جنھیں کونسل موزوں خیال کرے-

عمل

  • اردو زبان میں ادب کی اشاعت کے ساتھ ساتھ سا‏‏‏‏‏ئنس اور جدید علوم کے دیگر شعبوں سے متعلق کتابیں، بچوں کی ادبی اور نصابی کتابیں، حوالہ جاتی کتابیں، انسائیکلوپیڈیا، لغات وغیرہ بھی شائع کرنا-
  • اردو زبان کے ذخیرے میں اضافے کے لیے مختلف شعبوں اور علوم کے تکنیکی اصطلاحات کو جمع کرنا اور ان کی تدوین کرنا-
  • اخبارات و رسائل کی اشاعت اور اس کے لیے امداد مہیا کرنا-
  • وقت بوقت ملک کے اندر اور باہر مطبوعات کی فروخت اور ان کی نمائش کا انتظام کرنا-
  • اردو زبان کی ترقی کے مدّ نظر کمپیوٹرا‏ئزیشن کو فروغ اور ترقی دینا تاکہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجیکل تقاضوں کو پورا کیا جاسکے-
  • انگریزی اور ہندی اور دوسری ہندستانی زبانوں کے ذریعے اردو زبان کی تعلیم کے لیے اسکیم اور پروجیکٹ تیار کرنا اور انھیں لاگو کرنا جس میں فاصلاتی کورس کے ذریعے تعلیم بھی شامل ہے-
  • اردو زبان کے فروغ اور ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں اور دوسری ایجنسیوں سے رابطہ کرنا-
  • اردو زبان کی تشہیر کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو مالی امداد فراہم کرنا-
  • ریاستی اردو اکادمیوں کی سرگرمیوں میں معاونت کرنا-
  • سوسائٹی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیۓ چندہ، عطیہ، گرانٹ، تحفے، سامان اور ترکہ کسی آدمی، کارپوریشن یا ادارے سے حاصل کرنا-
  • سوسائٹی کے مندرجہ بالا مقاصد کو پورا کرنے کے لیے دیگر سرگرمیوں کو بھی شامل کرنا-