واقعات و پریس ریلیز

پریس ریلیز

i           قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب اور تہذیب وثقافت سے وابستہ تمام فنون لطیفہ مثلاً خطاطی، مصوری، غزل گائکی، فن تعمیر، سنگ تراشی وغیرہ ورثے کو محفوظ کرنے کی غرض سے ان سے وابستہ دانشوروں اور ماہرین کے ذریعے ایک’ اپروچ پیپر‘ تیار کر رہی ہے۔

ii          قومی اردو کونسل نے بارھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران فروغ اردو کے لیے ترجیحات کے تعین کا کام ابھی سے شروع کر دیا ہے جس میں وہ عالمی ادبیات میں استعمال ہونے والے موضوعات اور اسالیب کی اردو زبان و ادب میں منتقلی اور اردو زبان و ادب سے بہتے ہوئے دریا کو عالمی ادب کے رواں دواں دھاروں سے جوڑنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ کونسل کی کوشش یہ بھی رہے گی کہ اردو داں طبقے کو مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکہ میں ابھرتی ہوئی ادبی تحریکات سے آشنائی کا بھر پور موقع ملے تاکہ عالمی عصری ادبی رجحانات سے اردو ادب کا دامن بھی مالا مال ہو سکے۔

iii         قومی اردو کونسل نے ملک بھر میں پھیلے ہوئے اپنے کمپیوٹر تربیتی مراکز میں پڑھائے جانے والے کورس کا درجہ بڑھاکر اسے او لیول ('O' Level) تک کر کے اسی سال جولائی سے نافذ کر دیاہے۔

 iv        قومی اردو کونسل نے زیر ملازمت اردو صحافیوں کی ’صلاحیت سازی‘ کے لےے قلیل مدتی تربیتی کورس اکتوبر میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فی الحال اسے ملک کے پانچ اہم مراکز دہلی، حیدرآباد، لکھنو¿، پٹنہ اور سرینگر سے شروع کیا جائے گا۔ اردو اخبارات کے ملازمین کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لےے تربیت کا یہ پروگرام بھارتیہ ودیابھون کے تعاون اور اشتراک سے چلایاجائے گا۔ مذکورہ پانچوں مراکز کے اخبارات جن زیرملازمت صحافیوں کو رضاکارانہ طور پر اسپانسر کریںگے انھیں تین ماہ کے قلیل مدتی کورس سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو چمکانے کا موقع ملے گا 

v          قومی اردو کونسل نے اردو خطاطی اور طغرا نویسی کے قدیم روایتی فنون کو نئی ٹیکنالوجی اور تجارتی ضرورتوں سے ہم آہنگ کرنے اور اردوتہذیب کے اس قیمتی سرمایے کو محفوظ کرنے کے لےے اپنے ’کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن کورس‘ کا درجہ بڑھانے اور دو ر درشن کی اردو چینل ڈی ڈی اردو کے تعاون و اشتراک سے ٹی وی پر اردو خطاطی سکھانے کا ایک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

vi         کمپیوٹر پررومن رسم الخط کے ذریعے اردو لکھنا پڑھنا سکھانے اور اردو زبان و ادب کو آن لائن فروغ دینے کے لے شروع کیا گیا قومی اردو کونسل کا عظیم پروجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ یہ ’آن لائن اردو پروگرام‘ اسی سال ستمبر میں شروع ہوجائے گا جس کی مدد سے پوری دنیا میں لوگ اردو زبان لکھنا پڑھنا سیکھیں گے۔

vii        قومی اردو کونسل ماس میڈیا اور فلم انڈسٹری سے اردو کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے لےے ان شعبوںسے تعلق رکھنے والے ملک کے تین اعلیٰ ترین اداروں میں اردو کے کم از کم ایک ایک طالب علم کو اسپانسر کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ اردو زبان کا پس منظر رکھنے والے اس طالب علم کے داخلے سے لے کر کورس کی تکمیل تک کے تمام اخراجات کونسل اٹھائے گی۔ کونسل فلم، ٹی وی اور پرنٹ میڈیا کے لیے الگ الگ اسکرپٹ رائٹنگ اور فلموں کے لیے سانگ رائٹنگ (Song Writing) سرٹیفیکٹ فاصلاتی طریقہ تعلیم کے ذریعہ شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔

viii       قومی اردو کونسل نے اردو زبان و ادب کو کمپیوٹر سے جوڑنے کے لےے اردو کے ادیبوں و قلم کاروں کو کمپیوٹر کے استعمال کی طرف راغب کرنے کے لےے اردو سافٹ ویئر میں کمپوز کےے گےے مضامین پر الگ سے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ix         قومی اردو کونسل بیسویں صدی کے نصف آخر کے ان شعرا، ادبا اور صحافیوں پر بھی کتابیں شائع کرے گی جنھیں تقریباً فراموش کر دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ بی اے اور ایم اے نصاب کی 10 عالمی معیاری کتابیں تیار کرکے شائع کرے گی۔