2005 حق اطلاعات ایکٹ

4(I) (B) (II) کاؤنسل کے عملے اور عہدے داران کے اختیارات اور فرائض

·        اس کاؤنسل کے ملازمین کی منطورشدہ تعداد کل 52 ہے-

·        کاؤنسل کے کام کاج کو مندرجہ ذیل ذیلی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے- ان تمام ذیلی شعبوں کے ان چارج افسروں کے بارے میں متعلقہ شعبوں کے سامنے درج کیا گیا ہے- یہ افسران پرنسپل پبلیکشین افسر کی زیر نگرانی کام کرتے ہیں مگر ڈائریکٹر کاؤنسل کا سربراہ ہوتا ہے-

شمار

افسر

فرائض

1

ڈائریکٹر

کاؤنسل کے ریکارڈس اور ایگزیکٹیو بورڈ کے ذریعے تفویض کردہ املاک کا محافظ کاؤنسل کے حکام کی جانب سے تمام دفتری خط و کتاب کرنا

چیئرمین کی ہدایات پر کاؤنسل، ان کے حکام اور ان تمام کمیٹیوں کی جن کو ان حکام نے تشکیل دیا ہے کی میٹنگیں طلب کرنا-

کاؤنسل، ایگزیکیٹو بورڈ اور مالیاتی کمیٹیوں کی میٹنگوں کی رواداد اپنی تحویل میں رکھنا-

کاؤنسل کے اکاؤنٹس کو برقرار رکھنا-

ایگزیکیٹو بورڈ کی منطوری سے کاؤنسل کی املاک اور سرمایہ کا انصرام-

ایگزیکیٹو بورڈ کے اختیارات کےمطابق یہ اس کی ذمہ داریوں میں شمار ہوتاہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائے کہ تمام پیسہ متعلقہ مدوں میں صحیح صحیح خرچ ہورہا ہے-

کاؤنسل کی جانب سے تمام معاہدوں پر دستخط کرنا اور کاؤنسل کی جانب سے مقدمہ دائر کرنا اور یہ بھی کہ اس پر بھی مقدمہ کیا جائے-

ہرسال کاؤنسل کا بجٹ تیار کرکے مالیاتی کمیٹی کے ذریعے ایگزیکیٹیو بورڈ کو جانچ کے لیے پیش کرنا- اور

ایگزیکیٹیو بورڈ کے ذریعے تفویض کردہ تمام انتظامی اور مالیاتی اختیارات کو استعمال کرنا-

2.

پرنسپل پبلیکیشن افسر

ڈائریکٹر کی مندرجہ بالا فرائض کی انجام دہی میں اس کی مدد کرنا-

ڈائریکٹر کے ذریعے تفویض کردہ تمام تدریسی، انتظامی اور مالیاتی فرائض کو انجام دینا-

ڈائریکٹر کی غیر موجودگی میں اس کے تمام معمول کے فرائض انجام دینا-

پینل اور دیگر متعلقہ میٹنگیں طلب کرنا، میٹنگوں کا ایجنڈا طے کرنا اور ان کی تفاصیل تیار کرنا اور ان میٹنگوں میں لیے گئے فیصلوں پر عمل آوری کو یقینی بنانا-

نشر و اشاعت کے معاملات کے متعلق اپنے فرائض انجام دینا ساتھ ہی NCPUL اشاعتوں کی فروخت کے لیے حکمت عملی تیار کرنا-

3.

ریسرچ افسر

بحیثیت اپنے یونٹ یا سیکشن کے سربراہ کے اپنے یونٹ یا سیکشن کا کام تفویض کرنا مثلا کمپیوٹر تعلیم، پراڈکشن اور پراجکٹس وغیرہ

ٹیکنیکل کمیٹیوں کو ادا کردہ رقوم کا ریکارڈ رکھنا، کمپیوٹر مراکز، طلبا اور ان کے نتائج کی فہرست تیار کرکے جمع کرنا-

گران ان ایڈ اسکیموں کے متعلق تمام امور کی نگرانی، اشاعت مخطاطات اور کتب، جرائد، سیمینار، ورکشاپ، کانفرنس، تدریسی پراجکٹوں کی اشاعت، اردو اکادمیوں اور اداروں سے اشتراک، پینل میٹنگوں کا انعقاد اور ریکارڈ رکھنا-

4.

اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر

اسکولی تعلیم (فروغ کتب، نمائش، کتب خانہ اور اشاعتوں کی فروخت، کتب کا اسٹاک کی نگرانی، فاصلاتی تعلیم (اردو اور فنکشنل عربک کے ریکارڈ رکھنا

5.

جونیئر ایڈمنسٹریٹیو-کم- اکاؤنٹس افسر

عملے، انتظامی امور، مالیاتی امور، اکاؤنٹس کی نگرانی، واؤچر ادائیگی اور آڈٹ اکاؤنٹس کا ریکارڈ رکھنا-

6.

ریسرچ اسسٹنٹ

کاؤنسل کی مختلف اسکیموں کی نگرانی اور ان کو نافذ کرنا، مخطوطات کے ماہرین سے تراجم کروانا، ان کو ویٹ کرانا، ان کو کمپوز کروانا اور کمپوز شدہ مواد کی تصحیح کروانا اور ان کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانا-

لغات اور نصابی کتب کو تیار کرنے کے لیے ورکشاپ اور پینل میٹنگوں کا انعقاد کرنا-

کاؤنسل کی جانب سے اردو اسکالروں سے ملاقاتیں کرنا-

اشاعت کے لیے مواد حاصل کرنا اور واجبات کی ادائیگی کرنا-

کیمرہ ریڈی کاپی چھاپنا-

متعلقہ کمیٹیوں کی سفارشات پر مختلف غیر سرکاری تنظیموں کو گرانٹ کی ادائیگی کرنا-

NCPUL کی اشاعتوں کی فروخت اور دستیابی-

ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والے کتابی میلوں میں شرکت کرنا-

اردو کتاب میلوں کے انعقاد کے سلسلے میں انتظام و انصرام کرنا-

7.

ٹیکنیکل اسسٹنٹ

ریسرچ اسسٹنٹ کو اپنے فرائض کے انجام دہی میں مدددینا-

NCPUL کے موقر رسالوں اردو دنیا اور فکر و تحقیق کے لیے ضروری مواد اکھٹا کرنا-

NCPUL کے کتب خانے کی کتابوں کے لیے کتابیں حاصل کرنا اور ان کو ریکارڈ رکھنا-

8.

آفس سپراٹنڈنٹ

اکاؤنٹس اور انتظامی شعبہ جات کے تمام LD/UDC کے کام کاج کی نگرانی کرنا-

کاؤنسل کا Bank Reconciliation Statement اور Final Account تیار کرنا-

وزارت کو مطلوب تمام معلومات اور ریکارڈ کو مرتب کرنا-

کاؤنسل کے بارے میں پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب تیار کرنے اور RE/BE تیار کرنے میں JAAO کی مدد کرنا-

9.

پی-اے، سینئر اسٹینو گرافر، جونئیر اسٹینو گرافر

مہمانوں کا استقبال کرنا، ٹیلیفون کال ریسور کرنا اور ڈائریکٹر و پی- پی- او سے ڈکٹیشن لینا-

اپنے سیکشن کے متعلق تمام اہم فائلیں رکھنا اور مختلف معاملات میں پی - پی - او اور JAAO کی مدد کرنا-

10.

اپر ڈویژنل کلرک، اکاؤنٹس کلرک

مشاہرہ، سفری خرچ، کنجنسی، ایل، ٹی، سی، میڈیکل کلیم وغیرہ کو پاس کرنا-

اسٹور اور اسٹیشنری کی اشیا کو حاصل کرنا- آفس کی مشینوں، آلات وغیرہ کی مرمت کے لیے AMC دینا اور اسٹاک رجسٹر کو برقرار رکھنا-

کاؤنسل کے افسران کے علاوہ دیگر ماہرین کو میٹنگوں میں شرکت کے لیے سفری خرچ اور مہنگائی بھتّہ ادا کرنا-

Ledgering، اخراجات کی تفصیلات اور Trial Balance تیار کرنا-

11.

لورڈویژنل کلرک

ڈائری ڈسپیچ، ٹائپنگ اور فائلنگ کا کام-

Cashier کے متعلق فرائض، ایگزیکیٹیو کاؤنسل، ایگزیکیٹیو بورڈ، مالیاتی کمیٹی اور GIA کمیٹی کے فیصلوں کا ریکارڈ رکھنا-

تمام پرانے ریکارڈوں کو رکھنا-