یو این آئی
جدو جہد آزادی، قومی یکجہتی، لسانی و مذہبی اقلیتوں کی ذہنی تربیت اور تہذیبی و ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ میں اردو صحافت کے نمایاں رول کے پیش نظر قومی اردو کونسل نے اردو صحافت کے فروغ کے لےے مناسب قدم اٹھائے ہیں۔ کونسل چھوٹے اور درمیانے درجے کے اردو اخبارات کو مالی اعانت بھی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ یواین آئی کی اردو سروس سے مستفید ہوسکیں۔ اس اسکیم نے اردو اخبارات کے لےے خبروں اور دیگر مواد کی فراہمی کو آسان کر دیا ہے۔ فی الوقت 71اردو اخبارات قومی اردو کونسل کی مدد سے یواین آئی کی اردو سروس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں