شعبہ ادارت

قومی اردو کونسل اردو خبروں اور نظریات و خیالات پر مشتمل ماہ نامہ ’اردو دنیا‘ اور سہ ماہی علمی مجلہ ’فکرو تحقیق ‘ گذشتہ 12برسوں سے مسلسل شائع کر رہی ہے۔ اردو دنیا کی خبروں اور حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ زبان و تعلیم، ادب، سماجیات، معاشیات، ماحولیات، کیریئر اور سائنس وٹیکنالوجی پر مشتمل مضامین کی وجہ سے ’اردو دنیا ‘ کی اردو حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی ہو رہی ہے۔ اسی طرح ’فکرو تحقیق ‘ بھی اپنے اعلیٰ تحقیقی مضامین کی بنا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں جریدے اب نئی آب و تاب کے ساتھ شائع ہو رہے ہیں۔